ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے سعودی ریال کی ایماء ہر کراچی کے علاقے شو مارکیٹ کے قریب قمر اللہ دتہ نامی مومن کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے قمر اللہ دتہ موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے شیعہ قمر مومن اللہ دتہ بارہ امام بارگاہ کے ٹرسٹی بتائے جارہے ہیں، شہید قمر اللہ دتہ کا جسد خاکی رضویہ امام بارگاہ منتقل کردیا ہے شہید اللہ دتہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امام بارگاہ رضویہ میں ادا کی جائے گی۔
کالعدم جماعتوں کے چند فرقہ پرست دہشتگرد سعودی ریال کی خاطر مسلسل پورے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں، چند دہشتگردوں کا ٹولہ بندوق کے نوک پر اپنے نظریہ تمام لوگوں پر مُسلط کرنا چاہتا ہے۔ حکومتی اور سکیورٹی ادارے ان دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام رہے جو خود سکیورٹی اداروں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔
.....
/169